26 جولائی، 2013، 2:50 PM

پاکستان

پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

مہر نیوز/26 جولائی/2013ء: پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان میں ہونے والےصدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان میں ہونے والےصدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔  پیپلز پارٹی کے رہنما اور صدارتی امیدوارمیاں رضا ربانی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کو بچانے کیلئے پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید تھی کہ 18ویں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن آزاد ہوگا، آج کا فیصلہ فوجی آمریت اور سویلین آمریت کیخلاف ہماری جدوجہد کا حصہ ہے، پیپلز پارٹی نے سنجیدگی سے انتخابی مہم میں حصہ لیا، انتخابی مہم میں تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کیا، ہم نے اپوزیشن کا متفقہ امیدوار لانے کی بھی کوشش کی، انتخابی شیڈول دینا اورانتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، صدارتی انتخاب کی تاریخ میں تبدیلی کی حکومتی درخواست الیکشن کمیشن نے مسترد کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 2 دن میں انتخابی مہم ممکن نہیں، صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہا، ہمیں اپنی صفائی میں کچھ کہنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا فیصلہ فوجی آمریت اور سویلین آمریت کے خلاف ہماری جدوجہد کا حصہ ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ تمام جماعتوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے صدارتی مہم کے دوران ہر مرحلے پر ہماری رہنمائی کی اور ساتھ دیا، ان کے اس سیاسی اتحاد کا میں شاید احسان نہ اتار سکوں دوسری جانب میں پاکستان کے لاکھوں محنت کش عوام، مڈل کلاس خواتین ، نوجوان اور سول سوسائٹی کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس مہم کے دوران اپنی حمایت اور دعائیں دیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے سپریم کورٹ نےنواز حکومت کی درخواست پر صدارتی انتخابات کی تاریخ تبدیلی کردی جبکہ الیکشن کمیشن نے حکومت کی اس درخواست کو رد کردیا تھا۔

 

News ID 1825484

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha